یہ حصّہ اُن مسیحی بھائی بہنوں اور اُن افراد کے لیے ہے جو مسیحی ایمان، عبادات اور خدا کے ساتھ تعلق کو گہرائی سے سمجھنا چاہتے ہیں۔
مسیحی روزہ ایک روحانی عبادت ہے جس میں مومن کچھ / مخصوص وقت کے لیے کھانے پینے یا بعض خواہشات سے رُک کر دعا، کلامِ مقدس کو پڑھنا اور خدا کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرتا ہے۔
مسیحی روزہ کسی ایک مقررہ وقت کا پابند نہیں ہوتا۔ روزے کی مدت فرد کی روحانی ضرورت اور دعا پر منحصر ہوتی ہے، جیسے
چند گھنٹے
12 گھنٹے
سورج نکلنے سے سورج غروب ہونے تک
24 گھنٹے
کئی دن (جیسے 3 دن، 7 دن یا 21 دن، 40 دن)
نہیں۔ مسیحی روزے کی کوئی لازمی ٹائمنگ نہیں ہوتی۔ ہر شخص دعا کے ساتھ خود فیصلہ کرتا ہے کہ وہ کب سے کب تک روزہ رکھے گا۔
نہیں۔ مسیحی روزہ اسلامی رمضان سے مختلف ہوتا ہے۔ مسیحی روزے فرص نہیں ہوتے، ہمارہ مقصد صرف بھوک کا ٹنا نہیں بلکہ دعا، توبہ، روحانی توجہ، عاجزی اور خدا کے قریب ہونا ہوتا ہے۔
یہ روزے کی قسم پر منحصر ہے
مکمل روزہ : بالکل کچھ نہیں یا پھر صرف پانی
جزوی روزہ : سادہ کھانا، پھل یا سبزیاں
دانی ایل روزہ : گوشت، میٹھے اور فاسٹ فوڈ سے پرہیز
نہیں۔ روزہ رکھنا زبردستی نہیں بلکہ رضاکارانہ عبادت ہے۔ خدا نیت کو دیکھتا ہے، رسم کو نہیں۔
اگر کوئی بیمار ہو، کمزور ہو یا دوا استعمال کر رہا ہو تو روزہ تبدیل کیا جا سکتا ہے یا صرف دعا اور پرہیز رکھا جا سکتا ہے۔ خدا رحم کو قربانی پر ترجیح دیتا ہے۔
مسیحی روزے کا مقصد
خدا کے قریب ہونا
روحانی رہنمائی حاصل کرنا
خود پر قابو پانا
ایمان میں مضبوط ہونا
نہیں۔ حقیقی روزہ گناہ سے دُور رہنے، زیادہ دعا کرنے، کلامِ مقدس پڑھنے اور اپنے رویے کو بہتر بنانے کا نام ہے۔
نہیں۔ مسیحی روزہ دکھاوے یا لوگوں کو متاثر کرنے کے لیے نہیں بلکہ خدا کے سامنے عاجزی کے ساتھ رکھا جاتا ہے۔
سالانہ مسیحی روزے وہ مخصوص روحانی ایّام ہوتے ہیں جو ہر سال مقررہ وقت پر رکھے جاتے ہیں، جیسے لینٹ (Lent)۔ ان روزوں کا مقصد توبہ، عاجزی، دعا اور مسیح کی قربانی کو یاد کرنا ہوتا ہے۔
لینٹ 40 دن پر مشتمل ہوتا ہے جو ایسٹر سے پہلے منایا جاتا ہے۔ اس دوران مسیحی افراد
روزانہ دعا میں وقت بڑھاتے ہیں
بعض کھانوں یا عادتوں سے پرہیز کرتے ہیں
کلامِ مقدس پر غور و فکر کرتے ہیں لینٹ کا روزہ ہر شخص اپنی روحانی حالت کے مطابق رکھتا ہے، یہ زبردستی نہیں بلکہ رضاکارانہ عبادت ہے۔