My name is Shehroz Pervaiz (Shehroz), and this platform was created with one clear purpose:
to teach, share, and defend the truth of the Holy Bible in clarity, love, and sound doctrine.
In a time of confusion, mixed teachings, and emotional Christianity without foundation, I believe the Church must return to the Word of God _ not opinions, not trends, not personalities _ but Scripture alone.
This ministry exists to help believers grow in biblical understanding, spiritual maturity, and a deeper relationship with God.
We believe in one true and living God, eternal and sovereign, Creator of heaven and earth (Genesis 1:1).
God is holy, just, loving, and unchanging. He is all-powerful, all-knowing, and worthy of all worship.
We believe that Jesus Christ is the Son of God, fully God and fully man (John 1:1,14).
He was born of the virgin Mary, lived a sinless life, died on the cross for our sins, and physically rose from the dead on the third day (1 Corinthians 15:3 - 4).
Salvation is found in Jesus Christ alone (Acts 4:12).
He is not merely a prophet or teacher - He is Lord.
We believe the Holy Spirit is the third Person of the Trinity.
He convicts the world of sin (John 16:8), regenerates the believer, indwells those who are saved, and empowers them to live holy lives.
The Holy Spirit glorifies Christ _ not Himself (John 16:14).
We believe that God exists eternally in three Persons:
Father, Son, and Holy Spirit (Matthew 28:19).
These three are distinct yet one in essence - not three gods, but One God.
We believe the Bible is the inspired, infallible, and authoritative Word of God (2 Timothy 3:16).
It is the final authority in matters of faith and doctrine.
We reject teachings that contradict Scripture, even if they are popular.
Salvation is by grace through faith in Jesus Christ alone (Ephesians 2:8 - 9).
It is not earned by works, rituals, or religious performance.
True faith produces repentance and transformation.
We believe in the reality of eternal life and eternal judgment.
Heaven is the eternal presence of God for those who trust in Christ (John 14:2 - 3).
Hell is a real place of separation from God for those who reject Him (Matthew 25:46).
God does not desire that any should perish (2 Peter 3:9), but He is also just.
We believe in the existence of angels and fallen angels (demons).
Satan is real but defeated through the cross of Christ (Colossians 2:15).
We reject occult practices, false miracles, manipulation, and unbiblical spiritual experiences.
Our foundation is truth, not hype.
To teach biblical truth clearly.
To expose false doctrine with grace and evidence.
To strengthen believers in Pakistan and beyond.
To keep Christ at the center of everything.
This is not about building a platform.
It is about honoring Jesus Christ.
“Sanctify them by the truth; Your word is truth.” - John 17:17
— Shehroz Pervaiz
میرا نام شہروز پرویز ہے۔
اس پلیٹ فارم کا مقصد ایک ہی ہے
خدا کے کلام کی سچی، واضح اور درست تعلیم کو پیش کرنا۔
آج کے دور میں جذباتی مسیحیت، ملاوٹ شدہ تعلیمات، اور غیر بائبلی نظریات عام ہو چکے ہیں۔ میرا ایمان ہے کہ کلیسیا کو دوبارہ خدا کے کلام کی طرف لوٹنا ہوگا ۔ نہ کہ روایات کی طرف، نہ شخصیات کی طرف، بلکہ صرف اور صرف کلامِ مقدس کی طرف۔
یہ خدمت اس لیے قائم کی گئی ہے تاکہ ایماندار روحانی پختگی، درست عقیدہ، اور خدا کے ساتھ گہرے تعلق میں ترقی کریں۔
ہم ایمان رکھتے ہیں کہ ایک ہی سچا اور زندہ خدا ہے، جو آسمان اور زمین کا خالق ہے (پیدائش 1:1)۔
وہ پاک، عادل، محبت کرنے والا اور ابدی ہے۔ وہ قادرِ مطلق اور علیم ہے، اور ساری عبادت کے لائق ہے۔
ہم ایمان رکھتے ہیں کہ خدا تین اقانیم میں ہمیشہ سے موجود ہے
باپ، بیٹا، اور روح القدس (متی 19:28)۔
یہ تینوں الگ شخصیت رکھتے ہیں مگر ذات میں ایک ہیں — تین خدا نہیں بلکہ ایک ہی خدا۔
ہم ایمان رکھتے ہیں کہ یسوع مسیح خدا کا بیٹا ہے، جو کامل خدا اور کامل انسان ہے (یوحنا 1-14:1)۔
وہ کنواری مریم سے پیدا ہوا، بے گناہ زندگی گزاری، ہمارے گناہوں کے لیے صلیب پر مرا، اور تیسرے دن جسمانی طور پر جی اُٹھا (1 کرنتھیوں 3:15-4)۔
نجات صرف یسوع مسیح کے وسیلہ سے ہے (اعمال 12:4)۔
وہ صرف نبی یا استاد نہیں بلکہ خداوند ہے۔
ہم ایمان رکھتے ہیں کہ روح القدس تثلیث کا تیسرا اقنوم ہے۔
وہ گناہ پر ملامت کرتا ہے (یوحنا 8:16)، ایماندار کو نئی پیدائش دیتا ہے، اس میں سکونت کرتا ہے، اور پاک زندگی گزارنے کی قدرت بخشتا ہے۔
روح القدس ہمیشہ مسیح کو جلال دیتا ہے — خود کو نہیں (یوحنا 14:16)۔
ہم ایمان رکھتے ہیں کہ بائبل خدا کا الہامی، بے خطا اور بااختیار کلام ہے (2 تیمتھیس 16:3)۔
ایمان اور عقیدہ کے معاملات میں یہی آخری اختیار ہے۔
ہم ہر اُس تعلیم کو رد کرتے ہیں جو کلام کے خلاف ہو — چاہے وہ کتنی ہی مقبول کیوں نہ ہو۔
نجات فضل سے، ایمان کے وسیلہ سے، صرف یسوع مسیح میں ہے (افسیوں 8:2-9)۔
یہ اعمال، رسموں یا مذہبی کارکردگی سے حاصل نہیں ہوتی۔
سچا ایمان توبہ اور بدلی ہوئی زندگی پیدا کرتا ہے۔
ہم ابدی زندگی اور ابدی سزا کی حقیقت پر ایمان رکھتے ہیں۔
آسمان اُن کے لیے ہے جو مسیح پر ایمان لاتے ہیں (یوحنا 2:14-3)۔
جہنم اُن کے لیے ابدی جدائی کی جگہ ہے جو خدا کو رد کرتے ہیں (متی 46:25)۔
خدا نہیں چاہتا کہ کوئی ہلاک ہو (2 پطرس 9:3)، مگر وہ عادل بھی ہے۔
ہم فرشتوں اور گرے ہوئے فرشتوں (بدروحوں) کے وجود پر ایمان رکھتے ہیں۔
شیطان حقیقی ہے، مگر صلیب کے ذریعے مسیح اُس پر فتح پا چکا ہے (کلسیوں 15:2)۔
ہم جادو، تعویذ، عملیات، جھوٹے معجزات اور غیر بائبلی روحانی مظاہروں کو رد کرتے ہیں۔
ہماری بنیاد جذبات نہیں بلکہ سچائی ہے۔
• بائبلی سچائی کو واضح طور پر سکھانا
• غلط تعلیمات کو حکمت اور ثبوت کے ساتھ بے نقاب کرنا
• پاکستان اور دنیا بھر کے ایمانداروں کو مضبوط کرنا
• ہر بات میں مسیح کو مرکز رکھنا
یہ پلیٹ فارم کسی شخصیت کو بلند کرنے کے لیے نہیں،
بلکہ یسوع مسیح کے جلال کے لیے ہے۔
“انہیں سچائی کے وسیلہ سے پاک کر؛ تیرا کلام سچائی ہے۔” یوحنا 17:17
شیہروز پرویز